ابنا: علاءالدین بروجردی نے آج مہر نیوز سے گفتگو میں امریکی جلادوں کےہاتھوں ایرانی طیارے ایئربس کے مارگرائےجانے کی تئيسویں برسی کے موقع پر کہا کہ ایران کے مسافر طیارے ایئربس کو مارگرانا امریکہ کی سیاہ تاريخ کا ایک سیاہ باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ نے جان بوجھ کر ایران کے مسافر طیارے کو نشانہ بنایا تھا اور اس کی دلیل یہ ہے کہ امریکہ نے اس دلخراش المیے کے بعد وینسنس جہاز کے کمانڈر کو تمغہ دیا تھا۔ بروجردی نے کہا کہ ایران کے ایئربس کو مارگرانے کا ایک یہی جرم کافی ہے کہ امریکہ کے انسانی حقوق کے دفاع کے دعووں پر خط بطلان کھینچ دیا جائے۔
یاد رہے کہ تین جولائي انیس سو اٹھاسی کو خلیج فارس میں موجود امریکی بحری جنگي جہاز وینسنس نے ایران کے مسافربردار طیارے ایئر بس کو مارگرایا تھا جس میں دوسو اٹھانوے مسافر سوار تھے۔
امریکہ کے اس گھناؤنے اقدام میں ایر بس پر سوارسارے مسافر اور عملے کے افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز